میر چاکر اعظم رند گیمز، والی بال ٹورنامنٹ پاکستان ایئر فورس نے جیت لیا 

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)محکمہ یوتھ افیئرزاینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتما م جنوبی پنجاب میں جاری میر چاکر اعظم رند گیمز2021ء  میں منعقد ہونیوالا والی بال ٹورنامنٹ پاکستان ایئر فورس نے جیت لیا ہے، فائنل میں پاکستان ایئر فورس نے واپڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہوئے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پنجاب میں سپورٹس کو فروغ دیا جارہا ہے، میر چاکر اعظم رند گیمز اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔تقریب میں مشیر وزیراعلی پنجاب حنیف پتافی، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن، اسسٹنٹ کمشنر محمد نبیل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، سی ای او سیکنڈری ایجوکیشن سراج الدین، سینئر نائب صدر پنجاب والی بال ایسوسی ایشن سردار خان، سیکرٹری پنجاب والی بال ایسوسی ایشن ایم بی جاوید ودیگر بھی شریک تھے۔ والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان ایئر فورس کی ٹیم نے واپڈا کی ٹیم کو 25-11، 21-25،25-19اور 25-19 سے شکست دی، فائنل بہت دلچسپ رہا، دونوں  ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، والی بال ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم تیسرے اور جنوبی پنجاب کی ٹیم چوتھے نمبر پررہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...