لاہور (نیوز رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے 41 ویں بین الاقوامی سائنٹفک سیمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سینچری بیسٹ گریجویٹ پروفیسر محمود علی ملک تھے۔تقریب میں کیمکا یو کے کیمکانہ اور اپنا کے صدور ڈاکٹر رضوان خالد ،پروفیسر محمد اسلم ، ڈاکٹر فتح شہزاد ،سینئر اساتذہ میں پروفیسر اختر سہیل چغتائی، پروفیسر عبدالمجید چوہدری، پروفیسر مختار حسن رندھاوا، پروفیسر غلام سرور، پروفیسر خلیل رانا ،ڈین، ممبران ایکڈیمک کونسل اور کنگ ایڈورڈ کی فیکلٹی بھی موجود تھی جبکہ چیئرمین بورڈ آف گورنر پروفیسر محمود شوکت، سابق وائس چانسلر پروفیسر اسد اسلم خان سمیت اداروں کے سربراہان موجود تھے۔وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی کورونا وبا اور دیگر خدمات پر روشنی ڈالی۔ایلومینائی نے قائداعظم بلاک اور مقبول احمد بلاک کا دورہ کیا اور کنگ ایڈورڈ کے 10 طلبا کو بہترین ریسرچ پر حمدانی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔کیمکانہ کے صدر ڈاکٹر فتح شہزاد نے طلبا کے لئے 10 لاکھ روپے کے وظائف کا بھی علان کیا۔
کنگ ایڈورڈ کے 41 ویں بین الاقوامی سائنٹفک سیمپوزیم کا انعقاد،10طلباء کو ایوارڈ سے نوازا گیا
Dec 25, 2021