قائدپاکستان میں اِسلامی نظام کے قائل تھے:شجاع الدین

لاہور (خصوصی نامہ نگار )امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ  نے کہا ہے کہ قائداعظم نے قرآنِ پاک کو پاکستان کا آئین قرار دیا تھا۔ یہ بات انہوںنے ایک بیان میں کہی۔ بانی ٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اُن کے اقوال پر سنجیدگی اور خلوص سے عمل کیا جائے۔وہ پاکستان میں اِسلامی نظام کے قیام کے اتنی شدت سے قائل تھے کہ اُنہوں نے اُن لوگوں کو شرپسند قرار دیا تھا جو یہ افواہیں اُڑا رہے تھے کہ پاکستان میں شریعت محمدیؐ کا نفاذ نہیں ہوگا۔ اُنہوں نے بستر مرگ پر یہ ایمان افروز جملہ کہا تھا کہ میرا ایمان ہے کہ یہ رسولِ اللہ کا روحانی فیض ہے کہ پاکستان وجود میں آگیا۔ 

ای پیپر دی نیشن