فیروزوالہ (نامہ نگار) ’’سے نو ٹو الیکشن ایکسپینسز تحریک‘‘ کی جانب سے فیروزوالا بار کے الیکشن میں صدر کے امیدوار ایاز صفدر سندھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے تعاون سے ہم الیکشن میں حصہ لینے والے دیگر امیدواروں کی طرف سے دیئے جانے والے کھانے، دعوتیں اور غیر قانونی ووٹوں کی خریدوفروخت بھی روکنے کیلئے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تعاون کرنے پر ہم وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد کے شکرگزار ہیں، ہم تمام وکلاء برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ’’سے نو ٹو الیکشن ایکسپینسز تحریک‘‘ کو اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے اس تحریک کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں ۔ ایاز سندھو نے کہا کہ منتخب ہو کر بار ایسوسی ایشن فیروزوالا میں بغیر اخراجات بار الیکشن کیلئے اقدامات کرونگا اور ہمارے ہر ایک قابل اور اہل وکیل کو الیکشن لڑنے اور وکلاء کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا۔