اسلام آباد (نامہ نگار/ چوہدری شاہد اجمل) الیکشن کمشن ممبران کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بریک تھرو ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں میں ملاقات پارلیمنٹ ہائوس میں ہوئی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کمشن ممبران کی تقرری پر پیش رفت ہوئی ہے۔ دونوں رہنمائوں میں ممبران کی تقرری پر معاملات طے پاگئے۔ ذرائع کے مطابق کوٹہ سسٹم کی بجائے غیر جانبدار ممبران سامنے لانے پر اتفاق ہوا ہے۔ تجویز کردہ ناموں پر مزید مشاورت کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ ایسے نام سامنے لائے جائیں جو غیر جانبدار ہوں۔
پنجاب ،خیبر پی کے میں الیکشن کمشن ممبران کا تقرر،حکومت اپوزیشن میں معاملات طے
Dec 25, 2021