آئی ایم ایف کا کرونا سے متاثرہ ممالک کیلئے ہنگامی فنڈنگ کو توسیع دینے پر اتفاق

Dec 25, 2021

واشنگٹن (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے کووڈ۔19  سے شدید متاثر ممالک کے لیے ہنگامی فنڈنگ کو مزید 18 ماہ کی توسیع پر اتفاق کرلیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے  اپنی حالیہ میٹنگ میں ہنگامی فنڈنگ کے تحت مجموعی رسائی کی حد جون 2023 ء تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ حال ہی میں بین الاقوامی  مالیاتی فنڈ نے غریب ممالک کے لیے قرضوں میں مزید ریلیف کی منظوری دی تھی جس کے تحت 25 ممالک کو سی سی آر ٹی ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ کے تحت جنوری سے اپریل 2022 تک مجموعی طور پر 115 ملین ڈالر کا ریلیف دیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے مطابق قرضوں میں ریلیف دینے کا یہ پانچواں اور آخری مرحلہ ہے۔

مزیدخبریں