صنعاء (این این آئی) یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے اعلان کے مطابق دارالحکومت صنعا میں ہتھیاروں کی منتقلی کی کارروائیوں کا پتہ چلا کر انہیں تباہ کر دیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اتحاد نے بتایا کہ یہ کارروائی عسکری ضرورت کے تحت کی گئی۔عرب اتحاد کے مطابق حوثیوں نے دی گی مہلت کے دوران میں مختلف نوعیت کا اسلحہ التشریفات کیمپ منتقل کیا۔ اتحاد نے بتایا کہ کیمپ میں اسلحے کی منتقلی کے بعد وہاں ہتھیاروں کے 9 گوداموں کو تباہ کر دیا گیا۔اتحاد کا کہنا تھا کہ اگر حوثیوں نے بین الاقوامی انسانی قانون پر کان نہ دھرے تو صنعا میں سٹیڈیم کا استثنیٰ ختم کر دیا جائے گا.اتحاد نے باور کرایا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی قانون اور انسانی قواعد کے مطابق عمل میں آئی۔عرب اتحاد نے صںعا سے ہتھیاروں کو نکالنے کے لیے حوثیوں کو 6 گھنٹے کی مہلت دی تھی۔اتحاد کا کہنا تھا کہ اگر حوثیوں نے بین الاقوامی انسانی قانون پر کان نہ دھرے تو صنعا میں سٹیڈیم کا استثنیٰ ختم کر دیا جائے گا۔
عرب اتحادنے صنعا میں حوثیوں کے ہتھیاروں کے9گودام تباہ کردیئے
Dec 25, 2021