باجی سنسنی  نہ پھیلائیں‘ چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 3 ارب کہاں سے آئے: شہزاد اکبر 

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب  بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس سے شہباز شریف کے وکلا غیر حاضر ہوئے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں شہزاد اکبر نے کہا کہ امجد پرویز نے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ روز روز چالان مانگنے والے آج عدالت سے فرار ہوئے۔ اب چابی بھری ترجمان کیا فرماتی ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ باجی سستی سنسنی نہ پھیلائو، چار جنوری کو عدالتی اختیار پہ بحث ہونی ہے جس سے آج آپکا وکیل بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور ترجمان صرف ایک سوال کا جواب دے دیں، رمضان شوگر مل کے چپڑاسی ملک مقصود کے اکائونٹ میں تین ارب سے زائد رقم کہاں سے اور کیسے آئی، یقیناً آپ اپنے مالکان سے یہ نہیں پوچھ سکتیں۔

ای پیپر دی نیشن