شہباز شریف‘ حمزہ شہباز کیخلاف  منی لانڈرنگ کیس‘ وکلاء کو حتمی دلائل کیلئے 4 جنوری تک مہلت 

Dec 25, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) بنکنگ جرائم کورٹ لاہور میں قرضہ واپس نہ کرنے کے کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزنوں کے خلاف کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی ہوگئی، نواز شریف کے کزن زاہد شفیع، جاوید شفیع، شاہد شفیع سمیت دیگر 6 ملزموں کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے، دریں اثناء بنکنگ جرائم کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے دائرہ اختیار میں فریقین کے وکلاء کو حتمی دلائل مکمل کرنے کیلئے 4 جنوری تک مہلت دیدی۔

مزیدخبریں