اسلام آباد (نا مہ نگار)نیپرا نے گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(گیپکو)پر 2کروڑ 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیاہے ،نیپرا ترجمان کے مطابق جولائی 2019 سے مئی 2021کے دوران گیپکو ریجن میں کرنٹ لگنے سے13 شہریوں کی اموات ہوئیں، اتھارٹی نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے 2ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی، نیپراتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق13میں سے 8اموات میں گیپکو قصوروارقرار پایا،8اموات میں 1گیپکو کے ملازم جبکہ 7عام لوگ تھے،اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت گیپکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا، سماعت کا موقع بھی دیا ۔