اسلام آباد (نا مہ نگار) مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میںوزیر اعظم عمران خان اور شہزاد اکبر کو بڑا چیلنج کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو صرف عمران کی سیاسی انتقام کی خواہش پورا کرنے کے استعمال کیا جا رہا ہے۔ 4 جنوری کو عمران اور شہزاد اکبر ثبوتوں کا صندوق لے کر عدالت آئیںعمران ساڑھے 3 سال سے لگائے جانے والے اپنے جھوٹے الزامات کے حق میں ثبوت لائیں، 4جنوری کو عوام کو پتہ چل جائے گا کہ کون بھاگ رہا ہے۔ شہزاد اکبر آپ کی بات کا کیا جواب دوں؟ کیونکہ آپ کو تو جھوٹ کی عادت ہے شہباز شریف نے ہر جھوٹے مقدمے اور الزام کا روزانہ کی بنیاد مقابلہ کیا بھاگنے کی باری اب عمران خان اور ان کے ٹائوٹ کی ہے۔ شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کی جھوٹی ایف آئی آردرج ہوئی سوا سال ہوگیا اب تک ثبوت نہیں
شہبازشریف کیخلاف گیس، عمران، شہزاد اکبر 4 جنوری کو ثبوت عدالت لائیں: مریم اورنگزیب
Dec 25, 2021