عربی ٹیچرز کی بھرتی‘ پورے پنجاب میں اساتذہ کی ضرورت  کیسے پوری کرینگے: ہائیکورٹ

Dec 25, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے قرآن مجید کو لازمی تعلیم قرار دینے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر عربی کے اساتذہ کی بھرتیوں اور تربیت سے متعلق 3جنوری کو رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں کب اور کتنے اساتذہ کی ٹریننگ کرائیں گے؟ پورے پنجاب میں اساتذہ کی ضرورت کیسے پورا کریں گے؟ سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے کہا پہلے مرحلے کو 7ہزار اساتذہ کی ٹریننگ کرا رہے ہیں، ہمیں کچھ مالی مسائل کا سامنا ہے، پنجاب بھر میں 60 ہزار عربی پڑھانے کے اساتذہ کی ضرورت ہے، اساتذہ کی بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جن لوگوں نے عدالت میں غلط رپورٹ جمع کرائیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ان کا معاملہ دیکھیں‘ عدالت میں آ کر جھوٹ بولتے ہیں تو باہر کیا حال ہو گا‘ وہ ہمارے بچوں کے اساتذہ ہیں۔

مزیدخبریں