یکساں نصاب تعلیم میں شدت و انتہا پسندی نہیں ہے:حافظ م طاہر اشرفی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) متحدہ علماء  بورڈ کی طرف سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت مبارک، مسیحی برادری کے مقدس ایام کی مبارک باد دیتے ہیں، ہر طرح کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی، یکساں نصاب تعلیم میں کسی قسم کی شدت پسندی اور انتہا پسندی نہیں ہے، 307 کتب کو کلیئر کیا ہے، اسلامی تعاون تنظیم کے کامیاب انعقاد پر حکومت اور سلامتی کے ادارے تحسین کے مستحق ہیں۔ یہ بات وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے متحدہ علما بورڈ کے خواتین و حضرات اراکین کے اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہی۔ اس موقع پر مولانا علامہ محمد حسین اکبر، مولانا محمد خان لغاری ، مولانا عبد الوہاب روپڑی ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مولانا اسلم صدیقی، مولانا افضل حیدری، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا زبیر عابد، مولانا اسلم قادری، قاری شمس الحق، قاری مبشر رحیمی، مولانا محمد اشفاق پتافی اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں نصابی کتب کے حوالے سے اہم مشاورت ہوئی اور یہ طے پایا کہ تعلیمی نصاب کو ہر حال میں شدت پسندانہ مواد سے پاک کیا جائے گا۔ مختلف مکاتب فکر کے علما و مشائخ کے ہمراہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز میں ان کا کہنا ہے کہ کرسمس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ مسیحیوں کو مبارک باد دی جائے اور حسن سلوک سے ان کی خوشیوں میں شریک ہوا جائے۔ اس حوالے سے حکومتی اور ریاستی سطح پر تقاریب کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔  افغانستان کے مسئلے پر ان کا کہنا تھا کہ انسانی بنیادوں پر افغانوں کی مدد کرنا تمام عالم انسان کی ذمہ داری ہے  او آئی سی وزرائے خارجہ کی اہم ترین کانفرنس کا انعقاد  سراہے جانے کے لائق  ہے۔ اس کانفرنس کے بعد دنیا بھر میں افغانوں کی مشکلات کا شعور بیدار ہوا ہے۔  ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر فضل الرحمن توقع کرتے ہیں کہ انہیں بلدیاتی انتخاب جیتنے پر مبارک باد دی جائے تو انھیں چاہئے کہ پہلے وہ عمران خان کو وزارت عظمی ٰکے منصب تک پہنچنے کی مبارک باد دیں۔

ای پیپر دی نیشن