تو ہم پرستی ‘ کٹاؤ روکنے کیلئے چاولوں کی دیگ دریائے سندھ کی نذر 


خان گڑھ،منڈاچوک ( نامہ نگار) توہم پرستی یا احتجاج، مظفرگڑھ کے نواحی علاقے لنڈی پتافی کے مقام پر دریائے سندھ کا مسلسل شدید کٹاؤ جاری، گزشتہ کئی روز سے اہالیان علاقہ چاولوں کی دیگ بطور نذرانہ دریا کی نذر کرنے لگے، تفصیل کے مطابق مقامی منتخب عوامی نمائندوں کی بیحسی پر اہل علاقہ دریائے سندھ کے کٹاؤ کو روکنے کے لیے گزشتہ کئی روز سے چاول کی دیگ پکا کر دریائے سندھ میں دریا کو بطور نذرانہ چاول لوگوں میں تقسیم کرنیکی بجائے دریا میں پھینک رہے ہیں تاکہ ان کی زرعی زمین اور بستی دریا کے شدید کٹاؤ سے محفوظ رہ سکے، اس بارے اہل علاقہ نے بتایا کہ وہ اب حکومت اور عوامی نمائندوں سے مایوس ہو کراﷲپاک کے نام پر چاولوں کی دیگ کا نذرانہ دریا میں پھینک رہے ہیں تاکہ اﷲکی پانی کی مخلوق یہ خیرات کھا کر ہماری دعاؤں میں اپنی دعا بھی شامل کر دیں، اور اﷲ پاک دریا کا رخ موڑ دیں۔

ای پیپر دی نیشن