پیکیجز مال کی موسم سرما میں شاپنگ فیسٹیول سیزن کی تیاریاں


لاہور(کامرس ڈیسک) ایک چھت تلے 200 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی اسٹورز کے  مرکز پیکیجز مال نے موسم سرما میں اپنے سالانہ پیکیجز مال شاپنگ فیسٹیول سیزن کی تیاریاں کرلی ہیں۔ فیسٹیول کا باقاعدی آغاز 26 نومبر کو ہوا جو 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔ پیکیجز مال شاپنگ فیسٹیول خریداروں کیلئے بے شمار لکی ڈراز، منفرد ڈیلز اور تفریح کے مواقع فراہم کررہا ہے۔ ہر ہفتہ کے اختتام (بروز ہفتہ اور اتوار) کو فیسٹیول میں مال کی جانب سے حیرت انگیز پرفارمنس اور فلیش مابز کی میزبانی کی جائے گی تاکہ مال آنے والے لوگوں کو اضافی تفریح فراہم کی جاسکے۔ مال میں آنے والے افراد جو 10 ہزار روپے یا اس سے زائد خریداری کریں گے انہیں لکی ڈرا میں شامل ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ لکی ڈرا میں روزانہ قرعہ اندازی سے 5 خوش نصیب خریدارپیکیجز مال میں خریداری کرنے پر 10 ہزار روپے تک کا انعام جیت سکیں گے۔ جبکہ قرعہ اندازی کا گرینڈ انعام MGموٹرز کی HS ایس یو وی ہوگی ، جس کے فاتح کا اعلان 30 دسمبر کو کیا جائے گا۔ آخری گرینڈ لکی ڈرا میں شامل ہونے والوں کی دلچسپی میں اضافہ کیلئے مزید انعامات بھی شامل کئے گئے ہیں۔ اس قرعہ اندازی کی میزبانی کے فرائض معروف اداکار احمد علی بٹ انجام دیں گے۔ اس موقع پر پیکیجز مال کے مارکیٹنگ منیجر شہزاد انور نے کہا کہ پیکیجز مال نے ہمیشہ ایک قدم آگے بڑھ کر اپنے صارفین کو بہترین تجربہ اور شاپنگ میں دلچسپی کے مواقع فراہم کئے ہیں،ہمارا مقصد پیکیجز مال شاپنگ فیسٹیول کے ذریعہ صارفین کو 10 ہزار روپے تک کا انعام جیتنے کا موقع فراہم کرنا ہے اس کے علاوہ کسٹمرز MG HS ایس یو وی سمیت کئی دلچسپ انعامات بھی جیت سکیں گے۔ یہی نہیں ، اس تجربہ کو یادگار بنانے کیلئے روزانہ 5 کسٹمرز کو خریداری پر یومیہ 10 ہزار روپے نقد انعام بھی دے رہے ہیں۔ پیکیجز مال شاپنگ فیسٹیول 2021 کا مقصد صارفین کو تفریخ کے ساتھ  منفرد ڈسکاؤنٹس اور حیرت انگیز انعامات جیتنے کا بہترین موقع فراہم کرنا ہے۔ پیکیجز مال کی ٹیم نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات محنت کی ہے جسے صارفین نے بے حد سراہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن