پی ایم ای ایکس میں 10.284بلین روپے کے سودے


کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈمیںجمعرات کے دن میٹلز, انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 10.278بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے  جن کی مجموعی تعداد7،415 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے  جن کی مالیت 3.127بلین روپے رہی۔ جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت2.311 بلین روپے،این ایس ڈی کیو 100  کے سودوں کی مالیت2.147 بلین روپے،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 982.202 ملین روپے،ڈبلیوٹی آئی  خام تیل کے سودوں کی مالیت 611.790 ملین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت 315.820 ملین روپے،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 296.257 ملین روپے،  پلاٹینم کے سودوں کی مالیت240.668 ملین روپے،کاپر کے سودوں کی مالیت 127.215 روپے،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت61.228ملین روپے اورجاپان ایکیوٹی کے سودوںکی مالیت 56.431 روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 5 لاٹس کے سودے ہوئے  جن کی مالیت 5.816 ملین روپے رہی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...