وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق سے ایرکسن کے وفد کی ملاقات


اسلام آباد(کامرس ڈیسک) ایرکسن پاکستان کے وفد نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے مطابق انجنیئرز کی ڈیجیٹلائزیشن، اسکل ڈیولپمنٹ اور ٹریننگ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر ایرکسن پاکستان نے پاکستان میں انجنیئرز کیلئے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کیلئے جدید نیٹ ورکس کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ نیئر شور سینٹر(Near Shore Centre)کو بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق نے کہاکہ ملک کے شہری اور دیہی علاقوں میں رابطے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔ پاکستان ٹیکنالوجی کی بڑی مارکیٹ ہے اور ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتیں موجودہیں۔ ہم ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل مقاصد کے حصول میں ایرکسن پاکستان کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ اس موقع پرایرکسن مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ میں ایرکسن پاکستان کے چیئرپرسن ایکو نیلسن نے کہاکہ ایرکسن ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری اور بہترین ٹیکنالوجی لانے کیلئے توسیع اور پائیداری کیلئے پُر عزم ہے۔ انہو ں نے کہاکہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ساتھ ملاقات حوصلہ افزا ہے اور ہم پاکستان میں تکنیکی ترقی کے مستقبل کے منتظر ہیں۔ میٹنگ میں موجود آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے سیکریٹری نے کاروبار میں آسانی کیلئے ریگولیٹری اور مالیاتی کاروباری ماڈلزاور پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ممبر ٹیلی کام نے پاکستان میں تکنیکی ترقی کے سرمایہ کاری کے شعبوں اور ٹیلی کام ایکو سسٹم کے بارے میں بتایا۔ 

ای پیپر دی نیشن