عزیر عیسانی کاٹی گڈز ٹرانسپورٹ ،لوجسٹک کمیٹی کے چیئرمین مقرر 


کراچی(کامرس رپورٹر) کاٹی کے صدر سلمان اسلم نے معروف کاروباری شخصیت اور عیسانی گروپ آف کمپنیز کے سی ای او عزیر عیسانی کوبرائے سال 2021-22 کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے گڈز ٹرانسپورٹ  اینڈ لوجسٹک کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔سلمان اسلم نے کہا کہ عزیر عیسانی  نے جس طرح اس شعبے میں ممبران کو اپنی خدمات کے ذریعے سہولیات فراہم کیں اس ہی طرح وہ آئندہ بھی  اپنی ذمہ داریاں نہائت  خوش اسلوبی سے نبھائیں گے۔ واضح رہے کہ عزیر عیسانی  ڈی ایچ اے لائنز کلب کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں ، جبکہ گزشتہ کئی سالوں سے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے لیڈر کے طور پر اپنی منفرد شناخت بھی رکھتے ہیں۔عزیر عیسانی نے کاٹی کی قائمہ کمیٹی کی ذمہ داریاں ملنے پر سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر سلمان اسلم، زبیر چھایا، فرحان الرحمٰن ، فراز الرحمٰن اور دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اورآئندہ بھی ممبران کی خدمت کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو برئے کار لاتے ہوئے اس ہی تسلسل سے اس سال بھی اپنی ذمہ داریاں نہائت خوش اسلوبی سے نبھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن