کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ پولیس کرکٹ ٹیم نے لاروش کرکٹ کلب باآسانی 73 رنز سے شکست دے کر قا?دآظم ڈے بیسٹ آف تھری کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ نعمان بلوچ کو شاندار سینچری بنانے پر مین ا?ف دی میچ قرار دیا گیا۔ ڈی آئی جی، پی ایس پی عمر شاہد حامد نے بھی میچ میں خصوصی شرکت کی اور سندھ پولیس کی جانب سے اننگ کا آغاز کیا، اس موقع پر کپتان لاروش سی سی سعید علی اور کوآرڈی نیٹر، مینیجر و آرگنا?یزر سندھ پولیس کرکٹ ٹیم وسیم الدین بھی موجود تھے۔ میزبان سندھ پولیس کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 35اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز کا بڑا ہندسہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ میزبان ٹیم کی جانب سے نعمان بلوچ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہو? شاندار سینچری 100 رنز بنا?،زوہیب عابد نے بھی بہترین بہترین کے ذریعے 91 رنز کی اننگز تراشی،وسیم الدین نے 23اور نعمان خان نے 19رنز بنائے۔ لاروش سی سی کی جانب سے علی حسن 31 نے عبدالرافیع نے 40 رنز رنز دے کر 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں لاروش کرکٹ کلب نے35 اوورز میں7 وکٹوں کے خسارے پر 247 رنز پر ہمت ہار گئی لاروش جانب سے انڈر 19 کرکٹر علی حسن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہو? 78 رنز، محسن 49 رنز اور شیخ عمر 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سندھ پولیس کی جانب سے وسیم الدین نے 27 رنز دے کر 2 وکٹ لئے۔ نعمان بلوچ کو شاندار سینچری پر مین ا?ف دی میچ قرار دیا گیا۔ سیریز کا دوسرا میچ منگل کو کھیلا جا? گا۔
قا ئداعظم ڈے کرکٹ سیریز' سندھ پولیس کی پہلی کامیابی
Dec 25, 2021