سکھر( بیورو رپورٹ ) شہری مسائل کے حل کیلئے قائم مختلف سماجی ، سیاسی، مذہبی و تاجر تنظیموں کے اتحاد آل پارٹیز الائنس سکھر کے رہنمائوں کے وفد نے شہر میں گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ ، پریشر کمی اور گیس لائن میں پانی کی شکایات کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی سکھر ریجن کے ریجنل مینجر عزیز احمد ابڑوسے انکے دفتر میں ملاقات کی ، وفد میں شامل آل پارٹیز الائنس کے رہنما ئوں سنی تحریک کے رہنما محبوب علی سہتو، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدر مشرف محمود قادری،جے یو پی نورانی کے صاحبزادہ حامد محمود فیضی، ن لیگ کے خورشید میرانی ، پی ٹی آئی کے کاشف قاضی و دیگر نے سوئی سدرن گیس کمپنی سکھر ریجن کے ریجنل مینجر عزیز احمد ابڑو ا شہر میں گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ ، پریشر کمی اور گیس لائن میں پانی کی شکایات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں بلخصوص چار نمبر کالونی ، پرانہ سکھر ، باغ حیات علی شاہ میں گیس کی لائنوں میں پانی بھر جاتا ہے جس کی وجہ سے گھریلو امور خانہ داری میں خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، اور گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر کمی کی وجہ سے جہاں گھریلوں سرگرمیاں متاثر ہیں وہی کاروباری زندگی بھی بری طرح مفلوج دکھائی دیتی ہے جو شہریوں کیساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے ، ملاقات میں سوئی سدرن گیس کمپنی سکھر ریجن کے ریجنل مینجر عزیز احمد ابڑو نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی جانب سے نشاندہی کردہ عوامی شکایات فی الفور حل کرنے کی کوشش کی جائیگی پندرہ دن کے اندر کاروباری کنکشن و گھریلوں کنکشن کی بہتری سمیت پریشر کمی کو بھی دور کر دیا جائیگا اور جہاں جہاں گیس کی لائن میں پانی آنے کی شکایات ہے وہ لائن بھی درست کر دی جائیگی۔