متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم عدالت  پہنچ گیا‘ کورٹ کے حکم پرجیل روانہ 

Dec 25, 2021

ڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ کے مختلف تھانوں پر پولیس مقابلوں، ڈکیتیوں، چوریوں اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش گاؤں والی ڈنو شہر کے رہائشی ملزم رحیم بخش شر  خوف سے اپنی وکیل آغا احمد خان کھرل کے معرفت تھرڈ سول جج اینڈ جڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوا جہاں عدالت نے ملزم کو جیل کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے، اس موقع پر ملزم نے بتایا کہ ان پر لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ کے مختلف تھانوں پر جھوٹے پولیس مقابلوں، ڈکیتیوں، چوریوں اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب عدالتی فیصلے کے بعد ملزم کو لاڑکانہ سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔ 

مزیدخبریں