کرشیخ الحدیث مفتی جمیل احمد نعیمیؒ  کا پہلاعرس آج منایاجارہاہے

Dec 25, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک                         )مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے تحت جمیل العلماء شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی محمدجمیل احمد نعیمیؒ کا پہلاعرس مبارک آج منایاجارہاہے ،اس سلسلے میں کراچی ڈویژن کے زیراہتمام مفتیء اعظم سندھ علامہ صاحبزادہ محمدجان نعیمی کے زیرقیادت وامیر کراچی مفتی محمدعبدالعلیم قادری کے زیرصدارت آج بروز ہفتہ 25دسمبر بعدنمازعشاء جامع مسجد اقصیٰ سندھی ہوٹل لیاقت آباد میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیاجائے گا۔ ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی مفتی محمدزبیر صدیقی کے مطابق اجتماع میں نائب امیر کراچی مفتی غلام یاسین گولڑوی، علامہ فیاض احمدنقشبندی، علامہ اللہ بخش قادری، علامہ سید فرحان شاہ نعیمی، علامہ سید بسم اللہ شاہ نعیمی، علامہ سید اکبر الحق شاہ ، علامہ سید محمدزبیر عامر گیلانی، علامہ حبیب اللہ خان قادری، علامہ سید حسین شاہ، علامہ عبدالرشید تونسوی، برادرنبیل مصطفائی، علامہ ظہوراحمدنقشبندی، حافظ نورالعین انصاری، علامہ محمداسراراحمدقادری، عبدالحلیم خان غوری، علامہ قاضی عبدالقادرصدیقی، محمدشفیق قادری، ناصررضوان خان ایڈوکیٹ، محمدعلی قریشی، علامہ غلام مصطفی چشتی، محمدنعمان رجب علی نعیمی سمیت علماء مشائخ اور دیگر طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

مزیدخبریں