ملتان(خصوصی رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر آج 25 دسمبر(ہفتہ)کو کرسمس اور یوم قائد اعظم پر عام تعطیل کے سبب ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہے گا۔ان احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ رہیں گے۔کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال ہوں گے۔