با ضمیر حکومتی ارکان جرات کر کے منی بجٹ مسترد کر دیں: شہباز شریف

اسلام آباد (نامہ نگار) شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی باضمیر ارکان جرات کرکے پارلیمنٹ میں منی بجٹ کو مسترد کردیں۔ زرمبادلہ ذخائر میں کمی سے بچنے کے لئے عالمی کمرشل بنکوں پر انحصار ہمارے خدشات کی تصدیق ہے۔ ڈالر کے حصول کے لئے غیرملکی بنکوں پر انحصار کی حکومتی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ منی بجٹ منظور نہیں۔ یہ پارلیمنٹ کے ہر رکن کا امتحان ہے۔ امید ہے حکومتی باضمیر ارکان جرات مندانہ فیصلہ کریں گے۔ اتحادی بھی ہمت سے کام لیں ، کلمہ حق کہیں۔ حکومتی اتحادی عوام اور پاکستان پر ظلم میں شامل ہوئے تو پی ٹی آئی کے ساتھ وہ بھی شریک جرم کہلائیں گے۔ منی بجٹ کے ذریعے پاکستان کے ہاتھ پائوں باندھنے کی تیاری ہورہی ہے۔ 2018ء سے اب تک موجودہ حکومت قرض کی سطح 40 ارب ڈالر پر پہنچا چکی ہے جو خوفناک ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران حکومت نے 5ماہ میں 4 ارب 96کروڑ ڈالر غیرملکی قرض لیا۔ جب ساری معیشت، دفاع اور حکومتی نظام قرض پر کھڑا ہوگا تو جیو اکنامکس کا فلسفہ محض لطیفہ بن جائے گا۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں پونے 6روپے اضافہ کا تقاضا ظلم ہے۔ حکومت ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے عوام کی آمدن اور قوت خرید ختم ہوکر رہ گئی ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے کیچ بلوچستان میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔شہباز شریف نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ روز نالج پارک کا دوبارہ افتتاح گھبراہٹ پر قابو پانے کی کوشش تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...