ہر مہینے اوور سیز پاکستا نیوں سے ملوں گا ، خدمت فرض: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وزیر اعلیٰ آفس میں وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمشن پنجاب سید طارق محمودالحسن کی قیات میں اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں امریکہ، انگلینڈ، کینیڈا، یورپ، مشرق وسطی، افریقہ اور دیگر ممالک سے آئے اوورسیز پاکستانی شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ نے اوورسیز پاکستانیز کو ان کی شاندار خدمات پر میڈلز دیئے۔ اوورسیز پاکستانیز نے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولتیں فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیز کے ساتھ ہر ماہ باقاعدہ ملاقات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ مشاورت جاری رہے گی۔ اوورسیز پاکستانیز وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔ سمندر پار سے آنے والوں کو پہلی بار ووٹ کا حق تحریک انصاف کی حکومت نے دیا ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت ملکی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جس نے سمندر پار مقیم ہر پاکستانی کو پاکستان کا شہری سمجھا اور اس کے حقوق کی پاسداری کا علم اٹھایا۔ مقدمات نمٹانے کیلئے اوورسیز پاکستانیز کمشن کے ویب پورٹل کو لاہور ہائی کورٹ سے منسلک کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولت ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔ صوبہ بھر کے اضلاع میں ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں اور ان کے چیئرمین تعینات کئے گئے ہیں۔ گزشتہ 3 سال میں سمندر پار پاکستانیوں کی 63 فیصد یعنی 11 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔ پاکستان آپ کا گھر ہے اور آپ کو یہاں پورا تحفظ ملے گا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت میری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔ آپ مجھے اس فرض کی ادائیگی میں کبھی پیچھے نہیں پائیں گے۔ عثمان بزدار نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پرپیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم جیسے مدبر صدیوں پر بعد پیدا ہوتے ہیں۔ قائداعظم نے اتحاد، تنظیم اور ایمان کے اصولوں کو اپنانے کی تلقین کی۔ بدقسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے قائداعظم کے اصولوں سے روگردانی کی۔ سابق کرپٹ حکمرانوں نے قائدکے پاکستان کو بری طرح نوچا اور اسی وجہ سے پاکستان اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا۔عثمان بزدار نے کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 25 دسمبر کا دن مسلمانوں اور مسیحی برادری کیلئے یکساں طور پر خوشیوں بھرا دن ہے۔ کرسمس کا تہوار یگانگت، محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے خصوصی کمشن بنایا جارہا ہے۔ عثمان بزدار نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے یوم قائد اور کرسمس کی تقریبات کیلئے صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...