آسٹر یلوی ہائی کمشنر کی ملاقات : جنرل باجوہ کا افغانستان میں انسانی بحران روکنے پر زور

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کو روکنے کے لئے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ آرمی چیف نے پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کا اعتراف کیا۔ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے افغان صورتحال اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...