بانی پاکستانی کا 145 واں یوم پیدائش آج قومی جوش و جذبے سے  منایا جائیگا،عام تعطیل ہو گی

لاہور/ اسلام آباد /کراچی ( این این آئی) بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کا 145واں یوم پیدائش آج 25دسمبر ( بروز ہفتہ )کو انتہائی عقیدت و احترام اور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا ۔دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعائوں سے ہوگا جس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوگا ۔مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوگی جس میں اعلیٰ حکومتی ،عسکری اور سیاسی شخصیات شرکت کریں گی جومزار قائد پر حاضری دے کر پھول چڑھائیں گی اور فاتحہ خوانی کریں گی ۔ یوم قائد اعظم کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر میں سیمینار ، کانفرنسز اور مذاکروں کا اہتمام کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...