ملتان(سپیشل رپورٹر)سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا عدالت میں زیر سماعت معاملے پر بیان دے کر وزیراعظم پاکستان عمران خان توہین عدالت کر رہے ہیں۔ میاں نواز شریف کی سزا کو ختم کرانے کے لیے آئینی اور قانونی راستہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ اس طرح کے بیان دینا عدالت پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی واپسی کی بات سن کر حکومتی صفوں میں ہلچل پیدا ہوچکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ایسے بیانات دے کر دراصل عدالتوں کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی سزا کے خاتمے کا مکمل اختیار عدالت کو ہی حاصل ہے۔ اور اس حوالے سے قانونی طریقہ کار کو اختیار کیا جا رہا ہے۔