پیرودھائی طالبہ کیس، عدالت نے شاہ نواز اورملزمہ پر فرد جرم عائد کردی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے تھانہ پیرودھائی  میں درج بد اخلاقی کے مقدمے میں ملزم شاہ نواز اورملزمہ پر فرد جرم عائد کر تے ہوئے 6جنوری کو شہادتیں طلب کرلی ہیں،گزشتہ روز سماعت کے موقع پر دونوں ملزم کمرہ عدالت موجود تھے دونوں  ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی ،تھانہ پیرودھائی پولیس نے طالبہ کی والدہ روبینہ گل کی درخواست پر دونوں کے خلاف بیٹی سے بد اخلاقی کے الزام میں17 اگست2021 کو مقدمہ درج کیا اور دونوں کو گرفتار کر لیا تھا بعد ازاں دونوں کی ضمانتیں منظور ہوگئیں اور پولی گرافی فرانزک لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر دونوں کی ضمانتیں ہوگئیں ۔

ای پیپر دی نیشن