ملک عارف محمودبلامقابلہ وائس پریذیڈنٹ واہ کنٹونمنٹ بورڈمنتخب،علاقے میں جشن 

Dec 25, 2021

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن سے متعلق سرکردہ شخصیت ملک عارف محمودکے بلامقابلہ وائس پریذیڈنٹ واہ کنٹونمنٹ بورڈمنتخب ہونے پرعلاقہ بھرمیںمسلم لیگی حلقوںمیںخوشی کے جشن منائے جارہے ہیں،اورملک عارف محمودکی کامیابی پرحاجی عمرفاروق،بیرسٹرعقیل،حاجی فیاض خان،ذیشان صدیق بٹ،راجہ سرفراز اصغر ودیگر قائدین کی سیاسی حکمت عملی کوسراہاجارہاہے،ملک عارف محمودکی رہائش گاہ نواب آباد میں مبارکباد دینے والوں کاتانتابندھاہواہے،ٹیکسلااحاطہ سالارگاہ سے مسلم لیگی رہنماء حاجی ابرار دلدار خان، عاطف خان،مزمل خان،چیئرمین اخترسمیت دیگررفقاء کاایک بڑاقافلہ لے کرملک عارف محمودکی رہائش گاہ پرمبارکباددینے پہنچ گئے،حاجی ابراردلدارخان نے ملک عارف محمودکی کامیابی کو میاں نوازشریف، میاں شہبازشریف اور دیگر قائدین کی فتح قراردیا،وائس چیئرمین ملک عارف محمودنے مبارکباددینے کیلیئے آنے پرحاجی ابرار دلدار خان اوردیگرتمام رفقاء جن میںحاجی راجہ رب نوازگوجرخانی اورسابقہ کونسلرواہ کنٹونمنٹ بورڈخان امتیازخان آف لوہسرشرفو بھی شامل تھے،کاشکریہ اداکیا،ملک عارف محمودنے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ واہ کنٹونمنٹ بورڈکے علاقوںمیںعوامی حقوق کے تحفظ کیلیئے اہم کردارجاری رکھیںگے۔انہوںنے کہاکہ ایم این اے اورایم پی اے کے فنڈزسے ہمارے انتخاب اورکامیابی سے قبل جتنے بھی ناقص ترقیاتی کام کرائے گئے،ان کاحساب لیاجائے گا،انہوںنے کہاکہ میںنے منتخب ہونے کے فوراًبعدسٹیشن کمانڈرصاحب سے گزارش کی کہ وہ صوبائی حکومت کے زیرانتظام کرائے گئے ترقیاتی کاموںکاجائزہ لیں،کیونکہ اکثرمقامات سے عوامی شکایات موصول ہورہی ہیں،کہ ترقیاتی کاموںکے نام پرناقص میٹریل اورناقص منصوبہ بندی کے ذریعے مفادعامہ کے منصوبوںکونقصان پہنچایاجارہاہے،اورہم ترقیاتی کاموںکے آڑمیںکسی کوبھی بدعنوانی نہیںکرنے دینگے،دریںاثناء کرسچن برادری کے مختلف وفودنے بھی ملک عارف محمودکووائس پریذیڈنٹ منتخب ہونے پرمبارکباددی،ملک عارف محمودنے کرسچن برادری کاتعاون کرنے اورکامیابی پرمبارکباددینے کاشکریہ اداکیا۔

مزیدخبریں