مانانوالہ (نامہ نگار) آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خاں کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس علی آباد کی منشیات فروشوں، غیر قانونی اوور لوڈنگ کرنے اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔انچارج علی آباد پٹرولنگ پولیس رانا احسان اللہ،سب انسپکٹرز ریاض، محمد نواز، اے ایس آئی زاہد حسین، محمد ارشد نے دیگر عملے کے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران برآمدگی منشیات،غیر قانونی اوور لوڈنگ اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے بیسیوں ڈرائیوروں کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے۔