قصور (نمائندہ نوائے وقت ) ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے کہا کہ پولیس نے کرسمس کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔ضلع بھر میں 1100سے زائد پولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے، کرسمس ڈے کے موقع پر مسیحی برادری کے 180 چرچز کی فول پروف سکیورٹی کیلئے 2 ایس پی، 8 ڈی ایس پی، 20 انسپکٹر، 178 اپرسپارڈیننٹ اور 900 اہلکارسکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،چرچ میں داخل ہونے والے ہر شخص کی بذریعہ واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹکٹر چیکنگ کی جائیگی اسی طرح گرجا گھروں پر روف ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے اور اے کیٹگری کے چرچز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے ہیں،سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تھانہ اور ضلعی لیول پر چرچ آرگنائزر سے میٹنگ بھی ہو چکی ہیں۔ علا وہ ازیں با زاروں، شا ہر اہو ں اورتفریحی مقاما ت پارکوں پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظا ما ت کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او قصور نے مزید کہا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے۔
کرسمس کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں:ڈی پی او قصور
Dec 25, 2021