حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت )پی ٹی آئی کے ضلعی راہنما چوہدری سکندر نواز بھٹی نے گذشتہ روز کرسچین برادری کے راہنمائوںکے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر سابق ناظم چوہدری منظور الحسن چٹھہ، رائے حسن کھرل، رائے عمران کھرل ،ملک طارق اور سی بی اے کے چیئرمین اسحاق کھوکھر و مسیح برادری کے دیگر راہنما پرویز غوری، پاسٹرذیشان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری سکندر نواز بھٹی کا کہنا تھا کہ اسلام نے بھی اقلیتوںکو حقو ق دیئے ہیں۔ کرسچین برادری بھی وطن عزیز کے استحکام کے لئے ہمیشہ سرگرم عمل رہی ہے ۔