ملک بھر میں بادل کل (اتوارکو)برسیں گے

Dec 25, 2021 | 11:08

ویب ڈیسک

مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ،ناران ،کاغان میں برفباری کی پیشگوئی

ملک بھر میں کل (اتوار سے) بارش  کا سلسلہ شروع ہو گا جو منگل تک جاری رہے گا ۔ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہوائوں کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ملک بھر میں خشک سردی کے خاتمے کی نوید، مغربی ہوائیںرات بالائی علاقوں میں انٹر ہوں گے۔ ملک کے اکثر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کل(اتوار سے)  منگل تک پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آبادسمیت جنوبی پنجاب میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، زیارت، پشین اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی ابر رحمت برسنے کی پیشگوئی ہے۔کراچی، سکھر، میر پور خاص اور صوبے کے متعدد شہروں میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، کوہاٹ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔ مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ میں برفباری کی پیشگوئی ہے۔ ناران، کاغان، ہنزہ، سکردو میں بھی برفباری کا امکان ہے۔

مزیدخبریں