امریکہ نے جنوبی افریقہ کے کئی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹا دیں

پابندیوں سے ہمیں اومی کرون کوسمجھنے کاوقت ملا اور سفری پابندیاں 31 دسمبرسے ہٹائی جائیں گی‘ ترجمان وائٹ ہاوس

 امریکہ نے جنوبی افریقا کے کئی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان کردیا۔ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق پابندیوں سے ہمیں اومی کرون کوسمجھنےکاوقت ملا اور سفری پابندیاں 31 دسمبرسے ہٹائی جائیں گی۔ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ جانتے ہیں کہ موجودہ ویکسین اومی کرون کےخلاف موثرکام کررہی ہے۔واضح رہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ سامنے آنے کے بعد امریکہ نے جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، زمبابوے، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواٹینی، موزمبیق اورملاوی پرسفرپابندیاں عائد کی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن