کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید7افراد دم توڑ گئے

Dec 25, 2021 | 11:42

ویب ڈیسک

مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 7مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28905تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے353نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد9763تک پہنچ گئی۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح0.73فیصد تک پہنچ گئی ۔ این سی او سی کے مطابق اب تک9 کروڑ5لاکھ29ہزار877 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران7لاکھ37ہزار663افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک6کروڑ33لاکھ 82ہزار390افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں8لاکھ34ہزار837افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی14 کروڑ54لاکھ53ہزار360خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں13لاکھ85ہزار125کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔

مزیدخبریں