وزیراعظم بابائے قوم کے خوابوں کو عملی شکل دینے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب

 قائداعظم کی تعلیمات اورافکار پر عمل کر کے ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بناسکتے ہیں،
 سردار عثمان بزدار کا قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر پیغام

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قائد اعظم کے خوابوں کو عملی شکل دینے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، قائداعظم کی تعلیمات اورافکار پر عمل کر کے ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بناسکتے ہیں، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر پیغام میں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ عوام کے تعاون سے قائد اعظم کے ویژن کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے،عثمان بزدار نے کہا کہ قائداعظم جیسے مدبر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، قائداعظم محمد علی جناح نے مسلمانان برصغیر کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلائی، قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانوں کے لئے آزاد وطن کاخواب حقیقت میں بدلا، قائداعظم نے اتحاد، تنظیم اور ایمان کے اصولوں کو اپنانے کی تلقین کی جبکہ تحمل،برداشت اوررواداری پر مبنی فلاحی معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناح کا خواب تھا،وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے قائداعظم کے اصولوں سے روگردانی کی،عثمان بزدار نے کہا کہ سابق کرپٹ حکمرانوں نے قائد کے پاکستان کو بری طرح نوچا اوراسی وجہ سے پاکستان اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا،ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی تعلیمات اورافکار پر عمل کر کے ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بناسکتے ہیں،قائداعظم کی تعلیمات اورافکار پر عمل کر کے ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سیاسی اور ذاتی مفادات کو پس پشت رکھ کر بحیثیت قوم اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کی مثالی فضا پیدا کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن