تین سالوں میں مسیحی برادری کے 10 ہزار7سوافراد پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹر ہوئے، 95فیصد شکایات نمٹا دی گئیں

Dec 25, 2021 | 17:08

ویب ڈیسک

 پچھلے تین سالوں میں مسیحی برادری کے 10,700افراد پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹر ہوئے، مسیحی برادری کی پورٹل پر درج شکایات میں میں 95فیصد شکایات نمٹا دی گئیں،تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی شکایات اور حل سے متعلقہ اعداد و شمار جاری کردیے گئے ، اعدادو شمار کے مطابق پچھلے تین سالوں میں مسیحی برادری کے 10,700افراد پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹر ہوئے، جن میں 1300سے زائد خواتین بھی شامل ہیں جبکہ مجموعی طورپر13,430شکایات رپورٹ ہوئیں جن میں سے 95فیصد نمٹائیں گئیں،رپورٹ کے مطابق حل شدہ شکایات کے تناظر میں 6664افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا، مجموعی طور پر پورٹل کی خدمات پر اظہار اطمینان کا تناسب 50فیصد رہا،سب سے زیادہ 2366 شکایات بجلی و توانائی کے شعبہ سے متعلق موصول ہوئیں،میونسپل سروسز کی شکایات 2031تھیں۔رپورٹ کے مطابق مسیحی برادری صحت انصاف کارڈ کی سہولت پر 100فیصد مطمئن ہے،رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مسیحی برادری کسان و زراعت سے وابسطہ 90فیصد،آڈیٹر جنرل سے 79فیصد مطمئن ہیں،اسٹیٹ لائف سے 75فیصد،اور نادرا سے72فیصد اطیمنان کااظہار کیا جبکہ تمام اقلیتی برادری کے 24,532افراد پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹر ہو چکے ہیں، جن کی 95 فیصد شکایات نمٹائیں جا چکی ہیں۔

مزیدخبریں