معروف شاعرہ پروین شاکر کی 27ویں برسی کل منائی جارہی ہے

معروف شاعرہ پروین شاکر کی 27ویں برسی کل 26دسمبر بروز اتوار کو منائی جائے گی ۔پروین شاکر 24نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے انگلش لٹریچر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور مقابلے کا امتحان پاس کرکے سول سروس میں چلی گئیں۔ان کی شاعری کا پہلا مجموعہ خوشبو کے نام سے 1976 میں شائع ہو ا جو انہیں شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔ان کے دیگر شعری مجموعوں میں صدبرق، خودکلامی،انکار، کف آئینہ اور کالموں کامجموعہ گوشہ چشم شامل ہیں۔انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازاگیا۔26دسمبر1994 کو وہ اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔ان کی کلیات ماہ تمام کے نام سے ان کی وفات کے بعد شائع کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...