نئی بین الاقوامی فلمیں بغیر کسی سنسرشپ کے ریلیز کی جائیں گی،متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ نئی بین الاقوامی فلمیں سینما گھروں میں بغیر کسی سنسرشپ کے ریلیز کی جائیں گی۔سعودی اخبارکے مطابق متحدہ عرب امارات کے میڈیا ریگولیٹری آفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی فلموں میں کہانی کے کچھ حصے سنسر شپ کی نذر ہو جاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے جو فلمیں نہیں تھیں اب اس میں عمر کی حد کا اضافہ کر کے نئی حد بندی21 سال یا اس سے زائد کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ درجہ بندی ملک میں فلموں کے مواد میں اس کے معیار کی بنیاد پر کی گئی ہے،اسی نئی درجہ بندی کے مطابق اب انٹرنیشنل فلموں کو ان کے بین الاقوامی ورژن کے مطابق سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن