سعودی عرب کی وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں اب تک کورونا ویکسین کی 49 ملین خوراکیں کو لگائی جا چکی ہیں۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت نے ایک ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ ملک بھر میں 587 سے زیادہ مراکز میں مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو کورونا ویکسین مفت لگائی گئی جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔وزارت صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صحتی ایپ کے ذریعے اندراج کرا کر ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لیں اور جو لوگ ویکسین کی دوسری خوراک لے چکے ہوں اور اس پر 6 یا 3 ماہ گزر گئے ہوں وہ بوسٹر ڈوز لینے کا اہتمام کریں۔