انڈر-19 ایشیاکپ کے لیگ راؤنڈ میں پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل تھے، قومی انڈر-19 کرکٹ ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم 49 اوورز میں 237 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اوپنر عبدالواحد بنگلزئی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے مڈل آرڈر بلےباز محمد شہزاد نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی انہوں نے 5 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے اور قسمتی سے رن آؤٹ ہوئے۔ دیگر بلےبازوں میں معاذ احمد صداقت 29، حسیب اللہ 3، کپتان قاسم اکرم 22، رضوان محمود 29 اور محمد عرفان خان 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اختتامی لمحات میں احمد خان نے 19 بالز پر 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے راجانگاد باوا نے دو جبکہ نشانت سندھو اور راج وردھن ہنگرگیکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے 237 رنز کا مجموعہ بورڈ پر سجایا، اوپنر ہرنور پنوں نے 46 رنز بناکر نمایاں رہے اور دیگر بلےبازوں میں آرادھیا یادو نے 50، راج وردھن ہنگرگیکر 33 جبکہ کوشل تمبے32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بھارتی کپتان یش دھول اور انگکرش رگھوونشی بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے تھے

ای پیپر دی نیشن