پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس کا سراغ لگانے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے راولپنڈی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے اہم کیس کو پیشہ وارانہ انداز میں حل کیا۔سی پی او راولپنڈی کی سربراہی میں پولیس ٹیم کاہائی پروفائل کیس کا سراغ لگانا قابل تعریف ہے۔متعلقہ پولیس افسروں اور اہلکاروں نے جانفشانی سے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ کیس کے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قانون کی عملدراری کو یقینی بنایا گیا ہے۔پنجاب پولیس پہلے بھی تمام ہائی پروفائل کیسوں کا سراغ لگا چکی ہے.
پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس،وزیر اعلی عثمان بزدارکی راولپنڈی پولیس ٹیم کو شاباش
Dec 25, 2021 | 21:36