لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔کراچی ٹیسٹ کیلئے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 150 اور زیادہ سے 500 روپے رکھی گئی ہے۔ جنرل ٹکٹ 150، فرسٹ کلاس 250 ، پریمیئم 300 اور وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے۔