پی سی  بی عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان‘شاہد آفریدی چیئرمین مقرر

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈکی مینجمنٹ کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے دورہ کیلئے عبوری سلیکشن کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا۔چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا۔شاہد آفریدی عبوری سلیکشن کمیٹی میں چیف سلیکٹر ہوں گے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں عبدالرزاق اور را افتخارشامل ہیں۔ ہارون رشید عبوری سلیکشن کمیٹی کے کنونیئر ہوں گے۔ شاہد آفریدی نے 1996ء سے 2018ء تک 27ٹیسٹ، 398ون ڈے اور 99 ٹی ٹونٹی کھیلے جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 11,196 رنز بنائے اور 541 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 83 بین الاقوامی میچوں میں قومی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ وہ لارڈز میں آئی سی سی مینز ٹی  ٹونٹی ورلڈ کپ 2009ء جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے رکن تھے۔ عبدالرزاق نے 1996ء سے 2013ء تک کے 17 سالہ کیریئر میں 343 انٹرنیشنل میچ کھیلے اور 7419 رنز بنائے اور 389 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اس ٹیم کا بھی رکن تھے جس نے 2009 میں لارڈز میں ٹی ٹونٹی جیتا ۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...