کراچی ٹیسٹ کل سے شروع ، شاہنواز دھانی ، ساجد خان ، میر حمزہ بھی سکواڈ میں شامل 

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کل سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے اعلان کردہ پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ میں 3 کھلاڑیوں کو شامل کرلیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عبوری سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بائولر میر حمزہ، آف سپنر ساجد خان اور فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی کو شامل کرلیا ہے۔ کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ عبوری سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں ہوا، اجلاس میں کپتان بابر اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔  شاہد آفریدی نے ٹویٹ میںکہا کہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ تین نئے کھلاڑی شاہنواز دھانی، میر حمزہ اور ساجد خان کو پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم سٹرنتھ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ہم کپتان کی سپورٹ کیلئے موجود ہیں تاکہ ان کے پاس زیادہ سے زیادہ آپشن موجود ہو۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 60ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے جن میں سے پاکستان نے 25 جیتے اور 14 میں اسے شکست ہوئی۔ 21 میچز کا نتیجہ نہ نکل سکا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کراچی منتقل کر دیا گیا اور تاریخ بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔ دوسرا ٹیسٹ دونوں بورڈز کی مشاورت کے بعد منتقل کیاگیا ہے ۔ دوسرا ٹیسٹ  3 کی بجائے 2 جنوری 2023 سے شروع ہو گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا جانا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے میچ ملتان سے کراچی شفٹ کیا گیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے میچز بھی ری شیڈول کر دیئے گئے ہیں، ون ڈے میچز اب 9 ، 11 اور 13 جنوری 2023 کو کراچی میں ہوں گے، اس سے قبل ون ڈے میچز 10 ، 12 اور 14 جنوری کو ہونا تھے۔نیشنل سٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے ٹریننگ کی۔ پہلے ٹریننگ سیشن کا آغاز فٹبال کھیل کر کیا جس کے بعد قومی کھلاڑیوں نے نیٹ پر بائولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔کپتان بابر اعظم آج ٹیم کو جوائن کریں گے۔سرفرازاحمد بھی وکٹ کیپنگ کرتے نظرآئے۔محمد رضوان کیمپ میں دیر سے پہنچے ۔نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے دوسرے دن بھی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے ہلکی پھلکی ٹریننگ کی۔

ای پیپر دی نیشن