نیویارک (این این آئی) امریکی عدالت نے میرین کور (یو ایس ایم سی) کو حکم دیا ہے وہ بھرتی ہونے والے سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کو داڑھی رکھنے اور پگڑیاں پہننے کی اجازت دے۔ فرانسیسی میڈیاکے مطابق امریکی بحریہ کی ایلیٹ یونٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ مذہبی استثنیٰ کی اجازت دینے سے ہم آہنگی کم ہو گی۔ عدالت نے دعویٰ مسترد اور سکھوں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے حکم جاری کر دیا۔
امریکی فوج میں سکھوں کو داڑھی رکھنے، پگڑیاں پہننے کی اجازت مل گئی
Dec 25, 2022