لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، نائب امیر لاہو رمحمدرضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، جنرل سیکرٹری مولانا علیم الدین شاکر، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم ، مولانا حافظ محمداشرف گجر ، مولانا خالد محمود نے کہا خاتم النبیین یونیورسٹی بلز کی منظوری انتہائی قابل تحسین ہے جس کا پر جوش خیر مقدم کرتے ہیں۔ خاتم النبیین یونیورسٹی کے قیام کا اعلان انتہائی خوش آئند ہے۔ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی جانب سے اس سے پہلے بھی تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے کئے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں خاص طور پر نکاح نامہ میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنا پنجاب حکومت کا شاندار اقدام ہے ا س کے ساتھ ساتھ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ قادیانیوں کو پاکستان کے آئین و قانون کا مکمل پابند بنایا جائے اور قادیانی جماعت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جاری عالمی سازشوں کو بھی روکنے کے لئے موثر حکمت عملی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
خاتم النبیین یونیورسٹی کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے،عزیز الرحمن ثانی
Dec 25, 2022