کوئی قانون پارلیمان کو مدت پوری کرنے پرمجبور نہیں کرسکتا‘شیخ رشید  


لاہور ( ین این آئی)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی قانون پارلیمان کو مدت پوری کرنے پرمجبور نہیں کرسکتا،گورنر کا نوٹیفکیشن آئین شکن ،وزیر اعلیٰ اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں ۔انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شہبازشریف نے بھی بیان حلفی دیا تھا، گورنر کا نوٹیفکیشن آئین شکن، وزیراعلی اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں، گورنر کا نوٹیفکیشن معطل ہوا ہے منسوخ نہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نظریہ ضرورت زندہ ہے، فیصلہ 50، 50ہے، حکومت اسلام آباد کے بلدیہ کا الیکشن نہیں کرا رہی، جنرل الیکشن میں کس منہ سے جائیں گے، حکومت کا ایجنڈا عمران کو نا اہل کروا کر الیکشن آگے لے جانا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کیئر ٹیکر کی مدت بڑھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن