اپنے محسن کو بھول جانیوالی قومیں  تباہ ہوجاتی ہیں، مدثر چوہدری 

لاہور (نیوز رپورٹر)محمد مدثر چوہدری ایڈووکیٹ سابق کوآرڈینیٹر پاکستان بار کونسل ، وکیل محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ جو قومیں اپنے محسن کو بھول جاتی ہیں وہ تباہ ہو جاتی ہیں۔قائد ملت و بانی پاکستان قائد اعظم نے جو قوم پر احسان کیا ہے اسے تاقیامت یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان ایک نور ہے اور نور کو کوئی زوال نہیں ہوتا۔ قائد اعظم ہم سب کے محسن ہیں۔ ان کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن